بین الاقوامی

کوالالمپور سمٹ میں بڑا اقدام، مسلم دنیا میں خوشی کی لہر

کوالالمپور سمٹ میں ترک صدر نے مسلمانوں کے لئے علیحدہ کرنسی کی تجویز دے ڈالی ہے جبکہ مہاتہر محمد نے بھی مشترکہ کرنسی کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں جاری مسلم سربراہ کانفرنس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مسلمانوں کی مشترکہ کرنسی ہونے چاہئے، تاکہ مسلمان مشترکہ کرنسی میں تجارت بڑھا سکیں۔

ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا کہ مشترکہ کرپٹو کرنسی کے باعث نہ صرف دیگر غیر ملکی کرنسی سے انحصار ختم ہوجائے گا، بلکہ مسلم ممالک میں تجارت اور لین دین بھی بڑھے گی۔

صدرروحانی کا کہناتھا کہ مشترکہ کرنسی سے مسلمان ملکوں کے درمیان قریبی تعاون بڑھے گا۔اس موقع پر ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکتر مہاتیر محمد نے کہا کہ انہوں نے انیس سو ستانوے میں مسلمانوں کی مشترکہ کرنسی کی تجویز دی تھی، لیکن سپر پاور کی کچھ ملکوں پر پابندیوں کے باعث مشترکہ کرنسی کی تجویز پر عمل نہیں کیا گیا۔

مہاتیر محمد نے ترکی اور ایرانی صدور کی مشترکہ کرنسی کی خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کھرب ڈالر کا مقروض ہے، لہذا مسلمان ملکوں کو مشترکہ کرنسی اختیار کرنا ہوگی۔

Related Articles

Back to top button