بین الاقوامی

پہلی مرتبہ اسرائیل کا بھارت کیخلاف بڑا فیصلہ، عالمی سیاست میں شدید ہلچل

پہلی مرتبہ اسرائیل کا بھارت کیخلاف بڑا فیصلہ، اسرائیلی حکومت نے بھی بھارت کے کشیدہ حالات کو بھانپ لیا، اپنے شہریوں کو نئی دہلی کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف جاری احتجاج اور پر تشدد مظاہروں کے پیش نظر اسرائیل نے بھی بھارت کے لیے سفری وارننگ جاری کر دی ہے۔

سفری وارننگ جاری کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

اسرائیل کے علاوہ متحدہ عرب امارات، امریکا، روس اور دیگر کئی ممالک بھی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بھارت کی سپریم کورٹ نے شہریت میں ترمیم کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں جس کے باعث ملک میں جاری مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔

شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے کئی علاقے میدانِ جنگ بن گئے۔ نئی دہلی میں ہونے والے مظاہرین مشتعل افراد کی جانب سے بسوں میں تھوڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ پولیس چوکی اور موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار سمیت 21 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب کلکتہ اور تامل ناڈو میں بھی ہزاروں افراد متنازع قانون کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جس کے نتیجے میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

بھارتی ریاست آسام کے چند علاقوں سے کرفیو اٹھا لیا گیا تاہم موبائل انٹر نیٹ سروس بدستور بند ہے۔علاوہ ازیں شہریت کے متنازع قانون پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کے الزام میں 113 افراد کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

Related Articles

Back to top button