بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملائیشیا کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد مہاتیر محمد کا بڑا فیصلہ، حیران کن اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملائیشیا کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد مہاتیر محمد کا سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم ریاض کا دورہ کر کے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملائیشیا کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد مہاتیر محمد کا سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ، ملائیشیا کے وزیراعظم ریاض کا دورہ کر کے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے ملک میں شیڈول اسلامی ممالک کی کانفرنس کے حوالے سے سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملائیشیا میں شیڈول کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاتیر محمد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر کے ملائیشیا میں شیڈول کانفرنس کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ چونکہ سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو یہ خدشہ ہے کہ کوا لالمپور سربراہ اجلاس کہیں او آئی سی کی جگہ نہ لے لے۔

اسی باعث پاکستان نے فیصلہ کیا کہ کوالالمپور سمٹ میں نہ تو وزیراعظم شرکت کرینگے نہ ہی وزیر خارجہ۔ مہاتیر محمد کو پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ مہاتیر محمد کی سپورٹ پاکستان کو حاصل ہے۔ سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سےخود وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو آگاہ کیا۔

مہاتیر محمد کا ردعمل تھا “آئی انڈرسٹینڈ”۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے بعد دورہ ملائشییاء کیلئے روانہ ہونا تھا۔ تاہم گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنا دورہ ملائیشیاء منسوخ کردیا۔

ملائیشیا میں 18 سے 20 دسمبر تک منعقد ہونے والے کوالالمپور (سمٹ) اجلاس میں وزیراعظم نے شرکت کرنی تھی۔ کوالالمپور سمٹ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی سوچ ہے۔ اس اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے اجلاس میں شرکت کے بھی امکانات ہیں۔

Related Articles

Back to top button