بین الاقوامی

بھارت میں بڑی بغاوت شروع ہوگئی، کونسی ریاست نے بڑا اعلان کر دیا؟

بھارتی ریاست مغربی بنگال نے متنازع قانون شہریت پر عملدر آمد سے انکار کرتے ہوئے اعلان بغاوت کر دیا۔

مغربی بنگال نے نیشنل رجسٹرآف سیٹیزن اور متنازع قانونِ شہریت پرعمل درآمد سے انکار کر دیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے اعلان کیا کہ قومی آبادی کے رجسٹر کی تیاری اور اپ ڈیٹ سے متعلق تمام کام روک دیا جائے۔

مغربی بنگالی کے وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے کہا کہ بنگال میں قانونِ شہریت اور این آر سی پرعمل درآمد میری لاش پر سے گزر کر ہو گا۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف مغربی بنگالی میں بھی ہنگامے جاری ہیں۔ جہاں آج مظاہرین کی جانب سے ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا جس کی وجہ سے آمدورفت معطل ہو گئی جبکہ بنگال حکومت نے ریاست کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔
اس سے قبل وزیرا علیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی نے اپنے پیغام میں مظاہرین سے اپیل کی تھی کہ وہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کریں کیونکہ یہ ان کا جمہوری حق ہے مگر تشدد کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button