بین الاقوامی

برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی: بیلجیئم میں ہزاروں افراد بے روزگار کیوں ہوجائینگے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے نتیجے میں بیلجیئم کے 42 ہزار افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔ یہ بات بیلجیئم کی معروف لیون یونیورسٹی اور فلامش گورنمنٹ کی جانب سے کروائی گئی تازہ تحقیق میں بتائی گئی۔

اس تحقیق کے مطابق بیلجیئم کا فلامش بولنے والا علاقہ جو کہ فلاندرز کہلاتا ہے وہاں سے 28 ہزار، فرانسیسی زبان بولنے والوں کے علاقے والونیا سے 10 ہزار اور دارالحکومت برسلز سے 4 ہزار نوکریاں ختم ہوجائیں گی۔

بیلجیئم کا دوسرا بڑا اور ساحلی شہر اینٹورپن اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ جہاں سے 7 ہزار 900 افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

اس تحقیق کے مطابق جو شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ان میں خوراک اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

اسٹڈی کے مطابق بریگزیٹ کے بعد اگر یورپ اور برطانیہ کے درمیان تجارت کا کوئی قابل عمل فارمولا نکل آتا ہے تو اس کے ذریعے ان 42 ہزار میں سے 6 ہزار ملازمتوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button