بین الاقوامی

پاکستان سے برطانیہ کا سفر کرنے والے مسافروں کی سختی سے چیکنگ ، مگر کیوں ؟ تازہ ترین خبر

 پاکستان سے برطانیہ آنے والے مسافروں کی سیکورٹی چیکنگ سخت کردی گئی ہے اور پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر جدید مشینیں نصب کر دی گئی ہیں جو صرف برطانیہ آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال کریں گی۔

تفصیلا ت کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر سیکورٹی سسٹم کو مزید مضبوط اور جدید بنانے کیلئے ایکسلو سیوڈیٹکٹر مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔ ایئرپورٹس سیکورٹی ذرائع کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد شامل ہیں پر سیکورٹی کو مزید موثر اور جدید بنانے کیلئے 18 ایکسلو سیوڈیٹکٹر مشینیں نصب کی گئی ہیں ان مشینوں کا مقصد جہاز کیلئے نقصان دہ آلات اور خطرناک بارودی مواد کو ٹیکنالوجی کے ذریعے جانچنا ہے۔

ان جدید ترین مشینیں اسلا م آباد، لاہور اور کراچی سے جدید بارودی مواد کے علاوہ دیگر آلات کی سر جنگ کی جاسکے گی اس سلسلے میں پاکستانی سیکورٹی سٹاف کی ٹریننگ کیلئے برطانوی ڈی ایف ٹی ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button