بین الاقوامی

سعودی عرب اور ایران کے مابین ایسا کون سا بڑا معاہدہ طے پایا کہ مشرق وسطی کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی

سعودی عرب اور ایران میں کشیدہ تعلقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ بڑی خبر نے مشرق وسطی کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔

سعودی عرب اور ایران میں کشیدہ تعلقات کے دوران اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حج سے متعلق امور پر باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حج سیزن میں تعاون کےحوالے سے معاہدے پر سعودی وزارت حج و عمرہ اور ایرانی حج و زیارت تنظیم کے حکام نے دستخط کیے ہیں۔

اس سلسلے میں ایرانی حج و زیارت تنظیم کے سربراہ علی رضا رشیدیان وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نےسعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ دونوں ممالک نے آئندہ حج سیزن کی تیاریوں، حجاج کو فراہم کردہ سہولیات اور دیگر انتظامات کے امور سے متعلق ایک دوسرے سے باہمی تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا۔

بعدازاں اس اہم معاہدے کے حوالے سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ خادم الحر مین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان دنیا بھر سے آنے والے تمام عازمین حج و عمرہ کو بلا تفریق و امتیاز ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ حج سیزن کے دوران ایرانی حجاج کرام کی جانب سے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button