بین الاقوامی

سیکورٹی اداروں کو امریکا کے ساتھ تعاون کی ہدایات، بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

جمعے کے روز فلوریڈا میں امریکی نیول بیس میں زیر تربیت ایک سعودی عسکری طالب علم نے فائرنگ کر کے متعدد امریکیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

شاہ سلمان نے ٹرمپ کو اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی فرماں روا نے باور کرایا کہ یہ شنیع جرم کسی طور بھی سعودی عوام کی نمائندگی نہیں کرتا جو اپنے دلوں میں امریکی عوام کے لیے احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔

شاہ سلمان نے ٹرمپ سے بات چیت میں واضح کیا کہ سعودی عرب اس موقع پر امریکا کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی سیکورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس افسوس ناک واقعے کی وجوہات جاننے میں مددگار معلومات تک پہنچنے کے واسطے متعلقہ امریکی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

Back to top button