بین الاقوامی

پاک افغان سرحد پر بڑا دھماکہ، بڑی خبر آگئی

پاک افغان سرحد پر بڑا دھماکہ، افسوسناک خبر آگئی

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ
دھماکے باعث متعدد افغان فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، دھماکے باعث متعدد افغان فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سرحدی علاقے میں دھماکے کے باعث افغان فوج کی ایک گاڑی نشانہ بنی ہے۔

بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد افغان فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

جبکہ گاڑی میں موجود افغان فوجیوں کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں کل کتنے افغان فوجی ہلاک ہوئے۔ جبکہ ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ آیا یہ دھماکہ افغانستان کی حدود میں ہوا یا افغان فوجی پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ کا نشانہ بنے۔

Related Articles

Back to top button