بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لگا زبردست جھٹکا، کیا ایک صدر کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا؟ بڑے اعلان نے سب کو چونکا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردست جھٹکا لگ گیا، بڑا اعلان کر دیا گیا۔ اس حوالے سے نکات تحریر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو ہدایت بھی کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردست جھٹکا لگ گیا، بڑا اعلان کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کردیا گیا۔ امریکی اسپیکر اسمبلی نینسی پلوسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ امریکی اسپیکر نے مزید کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کیلئے الزامات کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ اسپیکر نے اس حوالے سے نکات تحریر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو ہدایت بھی کردی ہے۔

مواخذے کے حوالے سے صدرٹرمپ کے رفقا اور حکومتی اہلکاروں سے بھی باز پرس کی گئی ہے، صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے کیو کی امداد روک کر ذاتی مفاد کو پورا کرنیکی کوشش کی ہے۔ مواخذے کے اعلان کے بعد کمیٹی مواخذے کے مسودے کو ایوان میں منظوری کیلئے پیش کریگی اور اگر اسکو سادہ اکثریت سے منظور کرلیا جاتا ہے تو صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی راہ ہموار ہوجائیگی اور پھر ٹرمپ کو عہدے سے بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button