بین الاقوامی

امریکی ریاست ہوائی کے نیول شپ یارڈ میں فائرنگ، بھارتی چیف آف ائیر اسٹاف کیسے بچ گئے؟ حیران کن انکشاف

امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے دو افراد فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،فائرنگ کے وقت بھارتی ائیرچیف بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برساں دیں،نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مارکر خودکشی بھی کرلی،حکام کےمطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

بھارتی ائرچیف پیسیفیک ائرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود ہیں اور علاقائی سیکیورٹی سیکیورٹی امور پر بات چیت کےلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے۔

Related Articles

Back to top button