بین الاقوامی

داعش کے خلاف افغان طالبان کی کوششوں کا اعتراف، داعش کے ہزاروں جنگجو ہتھیار ڈال چکے ہیں

زلمےخلیل زاد نے داعش کیخلاف افغان طالبان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننگرہارمیں داعش کے خلاف حالیہ مہم اس کی ایک مثال ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر داعش کیخلاف افغان طالبان کی کوششوں کااعتراف کرتے ہوئے کہا داعش کےخلاف افغانستان میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ننگرہارمیں داعش کےخلاف حالیہ مہم اس کی ایک مثال ہے۔

زلمےخلیل زاد کا کہنا تھا کہ ننگرہار میں داعش نےاپنے زیرقبضہ علاقہ اورجنگجوکھوئے جبکہ داعش کےہزاروں جنگجوہتھیارڈال چکےہیں۔

یہ سب امریکی ، افغان فورسز کے ساتھ طالبان کے مؤثر آپریشنز کے باعث ممکن ہوا، داعش کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا پر ننگرہارمیں کامیابیاں حقیقی پیشرفت ہے۔

اس سے قبل افغان حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے ایک اہم مشرقی صوبے میں داعش سے منسلک گروپ کو شکست دی جا چکی ہے اور داعش کے 600 سے زائد شدت پسندوں نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button