بین الاقوامی

پاکستانی معیشت کو بُلند ہوتا دیکھ کر بھارتی معیشت گرنے لگی، لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے

بھارت میں معاشی سست روی کے باعث دیگر سیکٹرز کی طرح آٹو انڈسٹری کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے اوراب تک صرف اس ایک شعبے سے 4لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق معاشی بدحالی کی وجہ سے بھارت کی کئی سرکردہ کمپنیاں پیداوار روکنے اور کام کی شفٹیں کم کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ انڈسٹری سے نکالے گئے ملازمین ملازمتیں ختم ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔سوزوکی موٹرسائیکلز، ماروتی سوزوکی، بیلسونیکا کارپوریشن، ایس پی ایم آٹو اور دیگر کئی کمپنیوں سے نکالے گئے سینکڑوں ملازمین نے گزشتہ روز بھارتی شہر گروگرام میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر 8گھنٹے سے زائد احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر انڈسٹری میں سست روی آ گئی ہے تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ورکرز کی نگہداشت کرے اور انہیں روزگار مہیا کرے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آٹوانڈسٹری میں معاشی سست روی اس انڈسٹری سے منسلک دیگر شعبہ جات پر بھی بری طرح اثرانداز ہو رہی ہے جن میں گاڑیوں کے مختلف پارٹس اور پرزہ جات بنانے والے چھوٹے کاروبار اور سٹورز وغیرہ شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button