بین الاقوامی

فواد چودھری نے بھارتی حکومت اور سائنسدانوں کی بینڈ بجادی، پوری دنیا کو خبر دار کر دیا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کے ناکام خلائی مشن کو ماحول کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن ماحول کے لیے خطرناک ہیں۔ بھارت خلائی آلودگی (خلاء میں ملبے) کا بہت بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

وزیر سائنس نے ناسا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن پورے ایکو سسٹم کے لیے خطرناک ہیں، ناسا سمیت دیگر عالمی تنظیموں کو بھارتی اقدام کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ناسا نے چاند پر بھارتی مشن چندریان ٹو کے سیارے “وکرم لینڈر” کا ملبہ تلاش کرنے کا اعلان کیا۔ ناسا حکام کو ناکام مشن کے ٹکڑے کریش سائٹ سے 750 میٹر کی دوری پر ملے۔ یہ ٹکڑے 2 درجن سے زائد جگہوں پر بکھرے پڑے تھے۔ وکرم لینڈر کا رابطہ چاند کی سطح سے 2.1 کلو میٹر دور منقطع ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارت کے کئی میزائل اور خلائی تجربے ناکامی کا شکار ہوئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے ستمبر میں خلائی مشن بھیجا گیا تھا، جو ناکامی سے دوچار ہوا تھا، جب کہ 2 دسمبر کو بھارت کا میزائل اگنی تھری کا تجربہ بھی بری طرح ناکام ہوا۔

بھارت کے خلائی مشن کی چاند پر روانگی کے وقت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی خلائی اسٹیشن میں موجود تھے، تاہم خلائی مشن کے ناکام ہونے پر وہ مایوس ہو کر چل دیئے۔

Related Articles

Back to top button