بین الاقوامی

برکینا فاسو میں چرچ پر کیسے ہوا حملہ۔۔۔کس نے کی حملے کی ذمداری قبول؟ حیرت انگیز انکشافات سامنے آ گئے

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملے میں پادری سمیت 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق برکینافاسو کے مشرقی قصبے ہنتوکورا کے چرچ میں سنڈے سروس کے دوران حملہ کیا گیا۔ چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اس دوران متعدد مسلح افراد نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کردی۔

واقعے کے بعد حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور حملے کی وجوہات غیر واضح ہیں۔

گزشتہ چند سال کے دوران برکینا فاسو میں شدت پسندوں کے حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ برکینا فاسو کی سرحد مالی سے بھی ملتی ہے جہاں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف بین الاقوامی فوجی آپریشن جاری ہے جس میں برکینا فاسو کی فوج بھی شریک ہے۔

Related Articles

Back to top button