بین الاقوامی

ایسی نوکری کے لیے درخواستیں طلب, جہاں امیدواروں کو سونے کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا

ایک ایسی نوکری کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جہاں امیدواروں کو سونے کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا۔

 ایک کہاوت ہے کہ ’جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے‘ لیکن بھارت میں ایک ایسی نوکری کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جہاں امیدواروں کو سونے کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس نوکری کا اعلان ’ویک فٹ انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ‘ (Wakefit Innovations Pvt. Ltd.) نے کیا ہے جو کہ بھارتی شہر بنگلور میں واقع سونے کے متعلق سامان اور سروسز فراہم کرنے والی ایک کمپنی ہے اور ایک تحقیق کرنا چاہ رہی ہے جس میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ کون سی پوزیشن میں سونا نیند کو معیاری بناتا ہے اور اس حوالے سے دیگر کون سے عوامل فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے ایسے مردوخواتین کی ضرورت ہے جو دن میں 9گھنٹے سو سکیں۔انہیں 100دن تک روزانہ 9گھنٹے سونا ہو گا جس کے عوض انہیں 1لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 2لاکھ 15ہزار پاکستانی روپے)اداکیے جائیں گے۔ کمپنی کے بانی اور ڈائریکٹر چیتنیا رام لنگیگوڈا کا کہنا تھا کہ ”ان امیدواروں کو پاجامہ پہنا کر مختلف طرح کے ماحول میں سلایا جائے گا اور ان کی سونے کی پوزیشن اور دیگر عوامل پر تحقیق کی جائے گی۔ ان لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی سونا ہو گا تاہم میٹرس اور دیگر سامان ہم مہیا کریں گے۔ ان لوگوں کا میٹرس اور دیگر چیزیں استعمال کرنے سے پہلے اور بعد میں طبی معائنہ کیا جائے گا اور ان کی نیند کو بھی ٹریک کیا جائے گا۔“

Related Articles

Back to top button