بین الاقوامی

18 ہزار سال قدیم کتے کی لاش نے سائنسی دنیا میں تہلکہ مچادیا، تروتازہ لاش دیکھ کر سب حیران

سائبیریا کے سرد ترین مقام سے 18 ہزار سال قدیم کتے کی تروتازہ لاش برآمد ہوئی جسے دیکھ کر ماہرین حیران رہ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سارا سال برف سے ڈھکے ’سائبیریا پرمافورسٹ‘ کے علاقے سے کتے کی لاش ملی جو بالکل ٹھیک حالت میں ہے۔

ماہرین کے مطابق اب تک ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کتا 18 ہزار سال قدیم ہے مگر اس کی حالت سے ایسا معلوم ہوتا ہے گویا حال ہی میں ہلاک ہوا۔ تحقیقاتی ماہرین کے مطابق انہوں نے شمال مشرقی سائبیریا کے قصبے بیلایا گورا سے جانور کی لاش دریافت کی جو کتے کی ہے۔

 

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ لو ڈیلن اور ڈیس اسٹانٹن کتے پر مزید تحقیق کررہے ہیں اور انہوں نے دریافت ہونے والے جانور کو اب تک کی سب سے بڑی کامیابی بھی قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ بظاہر جنگلی کتا معلوم ہوتا ہے، ہم حیران ہے کہ اس کا جسم اور دانت بھی بالکل صاف ستھرے ہیں، رنگت کی وجہ سے ہم دھوکا کھا گئے تھے کہ شاید یہ لومٹری کا بچہ ہو مگر جب تحقیق شروع کی تو معلوم ہوا یہ نر کتا ہے۔

Related Articles

Back to top button