بین الاقوامی

عمران خان کا آزاد عدلیہ سے متعلق حیران کن اعلان، دھماکہ خیز خبر نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

عمران خان نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کے خلاف کبھی بھی نہیں ہوں گے، ہماری پارٹی کا پہلا پلان آزاد عدلیہ تھا۔

افریقی ممالک کے سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی سفیربہترین مانےجاتےہیں، کھیل کے دوران دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں سے ملاقات ہوتی تھی، ہمارے سفیروں کی تعریف پرفخر ہوتا ہے، گزشتہ اداروں میں اہم عہدوں پرنااہل لوگوں کو تعینات کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں بیوروکریسی دنیا کا مقابلہ کرتی تھی لیکن وہ اعتماد،وہ سوچ آہستہ آہستہ ختم ہوگئی، وہ ہمیں واپس لانی ہے 60کی دہائی میں بیوروکریسی کوالٹی کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن ہم نے مشکل وقت سے نکل کر اپنی معیشت کو مستحکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماراسب سے بڑااثاثہ بیرون ملک پاکستانی ہیں، جتنا زیادہ میرٹ ہوگا اتنا ہی جمہوری پروان چڑھے گی، جمہوریت میں ہمیشہ میرٹ کی بالادستی ہوتی ہے، چین نے میرٹ کی پالیسی پرعملدرآمد کرکے ترقی کی، ہماری حکومت نے ملک میں میرٹ کو فروغ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کے خلاف کبھی بھی نہیں ہوں گے، عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں جیل گیا، ہم نے آزاد عدلیہ کی 2007مہم میں پوری شرکت کی ، ہماری پارٹی کا پہلا پلان آزاد عدلیہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم سیدھی بات کرتےہیں، جوبات پوری نہ کرسکیں وہ عدہ نہیں کرتے، امریکاکےساتھ افغانستان میں شرکت بہت نقصان دہ تھی، ایران سےتعلقات بہترکئےہیں، اورسعودی عربیہ سے بہترتھے۔

 

Related Articles

Back to top button