بین الاقوامی

بہت بڑی خبر نے اسرائیل میں تہلکہ مچا دیا۔۔ وزیر اعظم نیتن یاہو پر فرد جرم عائد 

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوپر رشوت اورفراڈ کے تین مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی ، تاجروں سے تحائف لینے کا الزام ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ،نیتن یاہو پر تین کیسز ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم پررشوت لینے اور فراڈ کے تین مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

نیتن یاہوپر دولت مند تاجروں سے تحائف لینے کا الزام ہے ۔واضح رہے کہ اسرائیل کی سیاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کرسی اقتدار پر متمکن وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button