بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے درمیان خطرناک تصادم، 16 افراد جاں بحق 

بنگلہ دیش کے مشرقی علاقے میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم سے 16 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے برہمنباریا ضلع کے مقامی پولیس سربراہ شیامال کانتی داس کا کہنا تھا کہ حادثہ اودایان ایکسپریس اور ترنا نیشیتا ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر آمنے سامنے سے آرہی تھیں جن کی ٹکر ہوئی۔

یہ علاقہ دالحکومت ڈھاکا سے مشرق کی جانب 82 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

مقامی حکومت کے منتظم حیات الدولہ خان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 40 زخمیوں کو متعدد ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

بنگلہ دیش کے خبر رساں ادارے یونائیٹڈ نیوز کے مطابق واقعے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں ریسکیو حکام کو ٹرین کی مڑی ہوئی کوچز میں سے لاشوں کو نکالتے دیکھا گیا اور باڈی بیگز کے ذریعے انہیں ہسپتالوں کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے وزیر ریلوے محمد نورالدین اسلان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیس ریلوے اتھارٹیز نے 3 تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کمیٹیوں کو جلد سے جلد تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے’۔

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم حکام کا کہنا نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ترنا نشیتا ٹرین کا ڈرائیور کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے بتایا کہ اس نے سگنل کو نظر انداز کیا تھا۔

مذکورہ ڈرائیور سمیت دیگر 2 ڈرائیوروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ٹرین حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں جس کا زیادہ تر ذمہ دار ریلوے کراسنگس، سگنل دینے کے نظام میں خرابی اور ٹریک کی خراب حالت کر ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button