بین الاقوامی

 ابو بکر بغدادی کی بہن اہل خانہ سمیت گرفتار، اہم معلومات نے داعش کی سرگرمیوں سے پردہ اٹھا دیا

گرفتاری سے اہم معلومات ملنے کا امکان ترکی کے افسران نے دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن اور اس کے خاندان کے ارکان کو شمالی شام میں گرفتار کر لیا۔

ترکی کے سینئر حکام کے مطابق ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن کو شام شمالی شام میں صوبہ الیپو کے شہر سے گرفتار کیا جہاں وہ اہل خانہ کے ساتھ رہائش پزیر تھیں۔ ذرائع کے مطابق بغدادی کی بہن کو دہشت گرد تنظیم سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

اس کی گرفتاری سے اہم معلومات ملنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بغدادی کو امریکی جوانوں کی طرف سےایک خصوصی مہم کے دوران شام میں مارے جانے کااعلان کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button