بین الاقوامی

آخر خاتون نے ایسی کیا حرکت کی کہ اس کے بحری جہاز میں سفر پر تا حیات پابندی لگا دی گئی؟ حیران کن خبر آگئی

حالیہ کچھ سالوں سے نوجوانوں میں طرح طرح سے سیلفی لے کر اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو دکھا نے کا جنون بڑھتا جا رہا ہے لیکن یہ جنون کئی مرتبہ خطرناک اور نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتا ہے۔

رائل کیریبین بحری جہاز ایلور آف دی سیس میں اس وقت ایک واقع پیش آیا جب یہ بحری جہاز ہیٹی کے شہر لابدی کے قریب آرہا تھا۔ ایک نا معلوم خاتون کو بحری جہاز کے مسافر پیٹر بلاسک نے دیکھا جس کے بعد انہوں نے فوراً عملے کو آگاہ کردیا۔

انہوں نے سی این این کو بتایا کہ ’اپنے کمرے کی بالکونی میں جاتے ہوئے میں نے دیکھا کہ وہ عورت اپنے کمرے کے باہر بالکونی سے جہاز کی ریلنگ پر کھڑی ہے، میں نے فوری طور پر اس بارے میں عملے کو آگاہ کیا کیونکہ میں نہیں جانتا تھا کہ اس عورت کا کیا ارادہ ہے، اگر میں عملے کو الرٹ نہ کرتا اور عورت پانی میں چھلانگ لگا لیتی تو یہ بھیانک ہوجاتا۔‘

بلاسک نے بعد میں اس عورت کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو کہ نیلے رنگ کے باتھ سوٹ پہنے اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر کھڑی ہوئی تھی۔ بلاسک نے مزید بتایا کہ جہاز کے عملے نے خاتون کو تلاش کیا اور جہاز رکنے پر انہیں اس سے بے دخل کردیا گیا جب کہ خاتون کے رائل کیریبین پر سفر کرنے پر تاحیات پابندی بھی لگادی گئی۔

کیریبین بحری جہاز کے ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ رواں ہفتے ایک خاتون کو لاپرواہی اور خطرناک طور پر جہاز کی بالکونی کے باہر ریلنگ پر سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا، اس بارے میں ایک مسافر نے سیکیورٹی کو مطلع کیا جس کے نتیجے میں انہیں بحری جہاز سے نکال کر رائل کیریبین کے ساتھ سفر کرنے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رائل کیریبین نے اپنی ویب سائٹ پر وضاحت کی ہے کہ مہمانوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی بیرونی یا اندرونی ریلنگ یا دیگر حفاظتی رکاوٹوں کے اوپر یا اس کے اوپر بیٹھنا ، کھڑا ہونا ، بچھونا یا چڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button