بین الاقوامی

بیلاروس میں باپ نے اپنی 8 مہینے کی بیٹی کا سر کاٹ دیا مگر کیوں؟ عدالت نے حیرت انگیز فیصلہ سنا دیا

یورپی ملک بیلاروس میں باپ نے اپنی 8 مہینے کی بیٹی کا سر کاٹ دیا۔

26 سالہ وکٹر نے اپنی بیوی نتالیا کولب کے ساتھ شراب پی اور نشے میں دھت ہو کر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔ بچی کی ماں کو بھی قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔ عدالت نے سر میں گولی مار کر قتل کرنے کی سزا سنادی ہے۔

دوران سماعت عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ بچی کے قتل کا اس وقت پتا چلا جب نتالیا کولب کا سابق شوہر اپنے 2 بچوں کے ہمراہ آیا، اس نے دیکھا کہ بچی کا سر دھڑ سے جدا ہے اور اس کی لاش خون میں نہائی ہوئی ہے۔ 8 مہینے کی بچی اینا کولب کو کچن میں استعمال ہونے والے چاقو سے قتل کیا گیا تھا، اس کے جسم پر زخموں کے 46 نشانات تھے۔

عدالت نے بچی کے سنگدل باپ کو سر میں گولی مار کر قتل کرنے کی سزا سنائی ہے جبکہ بچی کی ماں کو 25 برس قید کی سزا دی ہے۔ بیلاروس میں سزائے موت کا قانون صرف مردوں پر لاگو ہوتا ہے اس لیے نتالیا موت سے بچ گئی۔ بیلا روس میں 18 سے 65 سال تک کے مردوں کو سزائے موت سنائی جاتی ہے، اور گولی مارکر مجرم کا خاتمہ کیا جاتا ہے گولی مارنے سے پہلے مجرم کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے گھٹنوں کے بل بٹھایا جاتا ہے جس کے بعد اس کے سر میں پیچھے سے گولی ماری جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button