بین الاقوامی

اسپین میں علیحدگی پسندوں کا احتجاج جاری، انسانی ہاتھوں کی زنجیربناکر احتجاج

ہیٹی، اسپین اور لبنان میں حکومت مخالف مظاہرے نہ تھم سکے اور لبنان میں مظاہرین نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ہیٹی میں پولیس اور حکومت خلاف مظاہروں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہیٹی میں عوام کے بعد اب پولیس نے بھی احتجاج شروع کر دیا، پولیس نے ادراے میں اچھی اصلاحات اور تنحواؤں کا مطالبہ کیا، دوسری جانب عوام کے حکومت خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔

اسپین میں علیحدگی پسندوں کے مظاہرے جاری، بارسلونا میں لاکھوں افراد نے علیحدگی پسند رہنماؤں کے حق میں مظاہرے کیے۔ کم ازکم ساڑھے تین لاکھ مظاہرین نے ریلی میں حصہ لیا ،مظاہرین نے حکومت سے کاتالونیا کے مقامی سیاستدانوں اور رہنماؤں کو رہائی کا مطالبہ کیا۔

لبنان میں بھی حکومت مظاہرے گیارہویں روز بھی جاری ہیں، مظاہرین نے قومی اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لیے انسانی ہاتھوں کی چین بنا کر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا اور ایک لاکھ ستر ہزار افراد نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button