بین الاقوامی

بھارتی مذہبی رہنما حکومتی نرغے میں آگئے، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جا ن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے

بھارت کے معروف مذہبی رہنما کے گھر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر حیران کن اشیا برآمد کر لیں۔

بھارت کے معروف مذہبی رہنما ’کالکی بھگوان‘ کے گھر سے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپے کے دوران 550 کروڑ روپے سے زائد نقدی، 188 کلوگرام سونے کے زیورات اور ہیروں سمیت دیگر اشیا برآمد کی ہیں۔

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ آف انڈیا کے مطابق انہوں نے 16 اکتوبر کو کالکی بھگوان کے مختلف آشرموں کا سرچ آپریشن کیا جس کے دوران وہاں سے ڈھائی ملین امریکی ڈالر ( بھارتی18 کروڑ روپے )، 88 کلوگرام سونے کے زیورات ( مالیت 26 کروڑ بھارتی روپے)، 1271 قیراط ہیرے (مالیت 5 کروڑ بھارتی روپے) اور 500 کروڑ روپے بھارتی کرنسی برآمد کی۔

علاوہ ازیں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے پیر کے روز کالکی بھگوان کے بیٹے کے ’ وائٹ لوٹس‘ گروپ کی چنائی، حیدر آباد، بنگلور، چتور اور کپام میں واقع جائیدادوں پر چھاپے مار کر 44 کروڑ روپے (بھارتی) نقدی ، 20 کروڑ روپے مالیت کے امریکی ڈالرز اور 90 کلوگرام سونا برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔

خیال رہے کہ 70 سالہ وجے کمار نے 90 کی دہائی میں خود کو وشنو کالکی کا 10 واں اوتار ظاہر کیا تھا۔ وجے کمار ایک کلرک تھے اور انہوں نے 80 کی دہائی میں ’جیوا شرم‘ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا تھا جہاں وہ اپنے بھگتوں کو متبادل تعلیم دیا کرتے تھے۔ 16 اکتوبر کو سرچ آپریشن جیوا شرم کی 40 جائیدادوں سے شروع کیا گیا تھا جس کا دائرہ کار وسیع ہوتا جارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button