بین الاقوامی

ایئرلائن کا اضافی سامان لے جانے سے انکار، خاتون نے ایسا کام کر دیا کہ جس کا آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا

 ایئرلائن کا اضافی سامان لے جانے سے انکار کر دیا تو خاتون مسافر نے حیرت انگیر کام کر دیا۔

اگر آپ اکثر ہوائی سفر کرتے رہتے ہیں تو واقف ہوں گے کہ طے شدہ حد سے زیادہ سامان پر اضافی فیس کتنا دل توڑ دینے والا تجربہ ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مسافر اکثر اس خرچے یا جرمانے سے بچنے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں اور ان میں سے ایک گیل روڈریگیوز نامی خاتون بھی ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے جرمانے سے بچنے کے لیے انتہائی پرمزاح مگر ایک عملی حل دریافت کیا اور انٹرنیٹ کی دنیا پر وائرل ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی گیل روڈریگیوز ائیرپورٹ پر چیک ان کاﺅنٹر پر پہنچی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے دستی سامان کا وزن طے شدہ حد سے زیادہ ہے۔ مگر وہ خاتون اضافی خرچہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھی اور سامان کا وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ایسا کام کیا جو اب دنیا بھر میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

درحقیقت گیل نے سامان سے ڈھائی کلو گرام وزن کے کپڑے نکال کر اپنے جسم پر چڑھا لیے اور اس طرح دستی سامان کا وزن کم کردیا۔ انہوں نے 2 اکتوبر کو اس موقع کی تصویر اپنے فیس بک پر شیئر کی جس میں وہ متعدد کپڑے پہنے ہوئے کھڑی ہیں اور جب سے انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

اب تک اس پوسٹ کو 20 ہزار سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس الگ ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا ‘جب چیک ان کاﺅنٹر پر عملے نے کہا کہ دستی سامان کا وزن 7 کلوگرام کی حد سے زیادہ ہے، تو میں نے کہا کوئی مسئلہ نہیں، 9 کلو گرام سے ساڑھے 6 کلوگرام وزن’۔

فیس بک پوسٹ پر متعدد افراد نے اسے بہترین اور جنیئس قرار دیا تاہم جب گیل سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ وہ دوبارہ ایسا کریں گی ؟ تو ان کا جواب تھا ‘شاید نہیں، کیونکہ بہت زیادہ گرمی لگ رہی تھی، میں دیگر افراد کو اس مشورہ نہیں دے سکتی’۔

 

 

Related Articles

Back to top button