بین الاقوامی

امریکا کی چین کو سخت دھمکی سے ایران کی پریشانیوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ مستقبل قریب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کیا ہو گی؟ تفصیل اس خبر میں

امریکا کی چین کو سخت دھمکی سے ایران کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے تیل کی تجارت جاری رکھی ہوئی ہے جس پر وائٹ ہاؤس نے چینی کمپنیوں کو اپنے بحری جہاز کے ’ٹریکنگ موڈ آف‘ کرکے خفیہ طور ایرانی تیل کی ترسیل سے باز رہنے کو کہا ہے۔

اس حوالے سے دو اہم امریکی حکام نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کمپنیاں ایران سے تیل خرید کر خفیہ طور پر ترسیل کرتی ہیں، امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے، چینی کمپنیوں کو مزید پابندیوں کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو امریکا نے 5 چینی شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں جن پر ایرانی تیل کی خفیہ ترسیل کا الزام تھا جس کے بعد ان کمپنیوں نے ٹریکنگ سے بچنے کیلیے ’لوکیشن ڈیٹا‘ بند کردیا تھا۔

Related Articles

Back to top button