بین الاقوامی

آئل ٹینکر پر راکٹ حملے، دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے

سعودی ساحل کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ کے باعث ٹینکر سے خام تیل سمندر میں گر کر ضائع ہو گیا۔

سعودی بندرگاہ سے 100 کلومیٹر فاصلے پر ایرانی آئل ٹینکر میں اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔ آئل ٹینکر کا ایک حصہ تباہ ہونے کے باعث تیل بحیرہ احمر میں لیک ہونا شروع ہوگیا۔

دھماکا آئل ٹینکر کو لگنے والے دو راکٹوں کی وجہ سے ہوا تاہم یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس حوالے سے تاحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ایران نے حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں موجود عملہ محفوظ ہے اور اب حالات عملے کے کنٹرول میں ہیں امریکی نیوی کے دستوں نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات سے وہ بھی آگاہ نہیں۔

Related Articles

Back to top button