بین الاقوامی

وائٹ ہاؤس نے دکھائی ہری جھنڈی، صدر ٹرمپ کا بچنا اب ہورہا ہے مشکل

دنیا بھر میں ٹرمپ مواخذے کی تحقیقات کا معاملہ زیر بحث ہے اور وائٹ ہاؤس نے تعاون سے انکار کر دیا، تحقیقات بےبنیاد اور غیرقانونی قرار دے دیں، ڈیموکریٹس کی تین کمیٹیاں صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر نے باقاعدہ طور پر صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا، ڈیموکریٹ جماعت کے رہنماؤں میں بھیجے گئے ایک خط میں ان تحقیقات کو بےبنیاد اور آئینی طور پر غیرقانونی قرار دیا گیا ہے، ڈیموکریٹس کی تین کمیٹیاں صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے وکیل نے اس خط میں ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی اور کانگریس کی تین کمیٹیوں کے ڈیموکریٹ سربراہان کو مخاطب کر کے الزام عائد کیا کہ وہ ایسی تحقیقات کر رہے ہیں جو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شِف نے ٹرمپ انتظامیہ پر مواخذے کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button