بین الاقوامی

امریکہ میں ایک دولہے نے شادی سے ایک دن قبل بینک لوٹ لیا تاکہ شادی کی انگوٹھی خرید سکے لیکن پھرکیا ہوا؟ جانیے اس خبر میں

امریکہ میں ایک دولہے نے شادی سے ایک روز قبل بینک میں ڈاکہ ڈال دیا تاکہ وہ اپنے شادی کی انگوٹھی خرید سکے اور تقریب کا خرچ اٹھا سکے لیکن پھر اسے ایسے شخص نے ہی گرفتار کروا دیا جس کے لیے اس نے یہ سب کچھ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ اس کی دلہن تھی۔ جب ٹیکساس کے شہر کروکیٹ کے رہائشی ہیتھ ایڈورڈ بمپس نے بینک میں ڈاکہ مارا تو پولیس کی طرف سے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہیتھ ایڈورڈ کی دلہن نے سوشل میڈیا پر یہ فوٹیج دیکھی تو اپنے ہونے والے دولہا سے رابطہ کیا اور اسے کہا کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کر دے۔ اس کے کہنے پر ہیتھ ایڈورڈ پولیس سٹیشن چلا گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کی گرفتاری کی وجہ سے اس کی شادی منسوخ ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جب وہ بینک میں داخل ہوا تو اس کے پاس ایک بندوق تھی۔ اس نے بینک کے عملے کو گن پوائنٹ پر لیا اور انہیں کیش دینے کو کہا۔ اس نے عملے کو یہ بھی بتایا کہ ”کل میری شادی ہے اور اس کے اخراجات کے لیے مجھے یہ رقم چاہیے۔ 

Related Articles

Back to top button