بین الاقوامی

ایران اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات، مثبت نتائج سے خطے میں خوشحالی

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کے بالواسطہ ہونے کے باوجود اسے خطے کے لیے شاندار پیشرفت کہا جاسکتا ہے۔

ایران اور سعودی عرب نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بالواسطہ طور پر خاموش مذاکرات کا آغاز کردیا، اس بات کا انکشاف امریکی جریدے کی رپورٹ میں کیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق مذاکرات اگرچہ بالواسطہ ہیں لیکن اس کے باوجود اسے شاندار پیشرفت کہا جا سکتا ہے کیونکہ چند ہفتوں قبل ہی الزامات اور سخت بیانات کی شدید جنگ جاری تھی اور سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ ہوا جس کے بعد صورتحال تیزی سے بگڑتی نظر آئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 ستمبر کے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی سے انکار کے بعد ہی سعودی عرب نے مسئلہ حل کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی تھیں

اخبار کے مطابق ایران نے ہمیشہ سے ہی سعودی عرب کو امریکا اور اسرائیل سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے انکار کے بعد لگتا ہے کہ ایران سعودی مذاکرات کے لیے مثبت پیش رفت جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button