بین الاقوامی

عراقی حکومت مظاہروں پر توجہ دے اس سے قبل کہ دیر ہوجائے: عراقی اعلیٰ مذہبی رہنما

عراقی وزیراعظم نے بغداد سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا، حکومت مخالف مظاہروں نے خطرناک شکل اختیار کرلی، ہلاکتیں 73 تک پہنچ گئیں، عراقی اعلیٰ مذہبی رہنما آیت الله العظمیٰ علی سیستانی نے سکیورٹی فورسز اور مظاہرین سے پر تشدد کارروائیوں سے اجتناب برتنے کی اپیل کی ہے۔

عراق میں مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے پرتشدد رنگ اختیار کرلیا، پرتشدد واقعات میں زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

عراقی اعلیٰ مذہبی رہنما آیت الله العظمیٰ سید علی حسین سیستانی نے سکیورٹی فورسز اور مظاہرین سے پرتشدد کارروائیوں سے اجتناب برتنے اور پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مظاہروں پر توجہ دے اس سے قبل کہ دیر ہوجائے۔

آیت الله العظمیٰ سید علی حسین سیستانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوامی خدمات میں بہتری لائے، روزگارکے مواقع پیدا کرے، کرپشن سے نمٹے اور مجرموں کو سزا دے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ عراق میں‌ جاری مظاہروں کے پس پردہ اسرائیل ہے اور ان کا مقصد حکومت کو غیرمستحکم کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button