بین الاقوامی

برطانوی شہزادہ اور شہزادی پاکستان میں، اعلان کردیا

 برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن رواں ماہ اکتوبر میں پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے، شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ 14 سے 18 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان سے متعلق برطانوی شاہی خاندان کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑا 14اکتوبر سے 18اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ ہوگا،شاہی جوڑے کا دورہ پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دےگا۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان میں اپنے قیام کے دوران لاہور اسلام آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ شاہی جوڑا مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کرے گا ۔

Related Articles

Back to top button