بین الاقوامی

چین میں مسافر بس اور ٹرک میں کیسے ہوا تصادم اور کتنے افراد ہوئے ہلاک؟ جان لیں اس خبر میں

چین میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ چینی صوبے جیانگسو میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے باعث 36 افراد ہلاک اور26 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس سے بس بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

چین میں ٹریفک حادثات سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں، حکام کی جانب سے 2015 میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اُس سال 58 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button