بین الاقوامی

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اسرائیل کے متعلق ایسا کیا کچھ کہا جس سے اسرائیلی آگ بگولہ ہو گئے جان لیں اس خبر میں

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اسرائیل کی اسلام مخالفت اور نفرت کو اقوام متحدہ میں بےنقاب کردیا،کہا اسرائیل کے قیام کے بعد سے ابتک اسلام دشمنی میں اضافہ ہوتا گیا جو تاحال جاری ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےقیام کے بعد سے ابتک اسلام دشمنی میں بدستور اضافہ ہوا ہے،اسوقت دنیا بھر میں جگہ جگہ جنگیں لڑی جا رہی ہیں جن کا منبع اسرائیل ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا اسرائیل کے فلسطینی سر زمین پر کھلے عام قبضے اور پالیسیوں کا ہر گز قبول نہیں کر سکتا، دنیا بھر میں مسلمانوں کو دباو کا سامنا ہے،انہیں ان کے گھر بار سے دور کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل اپنی پالیسیوں میں اسلام دشمنی کو ترجیح دیتا ہے مسلمان چاہے کچھ بھی نہ کریں ان پر دہشت گرد کی مہر ثبت کر دی جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button