بین الاقوامی

یمنی مسلح افواج کی سعودی عرب کے خلاف بہت بڑی کارروائی، تین سعودی بریگیڈ تباہ، ہزاروں سعودی فوجی گرفتار، یہ سب کہاں اور کب ہوا؟ پڑھیں اس خبر میں

یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجران میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کردیا،یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سرائے کے مطابق اس دوران تین سعودی بریگیڈ کو تباہ اور متعدد سعودی فوجیوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان یمنی مسلح افواج جنرل یحیٰ سرائے کا کہنا تھا کہ نجران میں نصر اللہ کے نام سے ایک کوالٹیٹو آپریشن میں دشمنوں کی فوجیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔

آپریشن کئی مہینوں تک جاری رہا اس دوران ہماری افواج کے خصوصی یونٹوں نے میزائل فورس اور فضائی دفاع نے حصہ لیا،آپریشن میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

جنرل یحیٰ سرائے کا کہنا تھا کہ آپریشن میں سعودی فوج کے کمانڈروں،افسران اور فوجیوں کی بڑی تعداد سمیت ہزاروں عناصر کو گرفتار کرلیا گیا،دشمن کے ہزاروں دستوں کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ہماری فورسز قیدیوں کو دشمن کے حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے بھی کام کیا۔

ترجمان یمنی مسلح افواج آپریشن نصر اللہ کو امریکی قیادت میں سعودی اتحادی فورسز کیلئے بڑا پیغام قرار دیا اور عزم ظاہر کیاکہ یمن کے زیر قبضہ علاقے کا ہر انچ آزاد کرلیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button