بین الاقوامی

ایرانی تیل بردار جہاز آدریان دریا عالمی پانیوں کی طرف روانہ: ایرانی سفیر

برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے ایرانی تیل بردار جہاز آدریان دریا کے جبل الطارق سے عالمی پانیوں کی طرف روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے، گزشتہ ماہ جبرالٹر اور برطانوی سیکورٹی فورسز نے اکیس لاکھ ٹن تیل لے جانے والے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا۔

برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے ایرانی تیل بردار جہاز آدریان دریا کے روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار ایرانی تیل بردار جہاز جبرالٹر میں 45 دنوں کی معطلی کے بعد عالمی پانیوں کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔ جبرالٹر سپریم کورٹ کے مطابق ایرانی تیل بردار جہاز کو حراست میں لینے کی امریکی درخواست، اس کی یکطرفہ پابندیوں کے مطابق ہوئی ہے حالانکہ یورپی یونین کے قوانین کے مطابق اس درخواست کے نفاذ کا امکان نہیں ہے۔

برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ گریس ون تیل بردار جہاز کے نام کو آدریان دریا میں تبدیل کرنے کا مقصد ہرگز پابندیوں کو بائی پاس کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی تیل بردار جہاز کو کسی بھی پابندی کا سامنا نہیں ہے۔گزشتہ جولائی میں جبرالٹر اور برطانوی سیکورٹی فورسز نے 21 لاکھ ٹن تیل لے جانے والے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا جس سے تہران اور لندن کے درمیان بحران پیدا ہوا۔ انیس جولائی کو ایران نے بھی بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی تیل بردار جہاز کو حراست میں لیا.

Related Articles

Back to top button