بین الاقوامی

ترک صدر اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے، ٹرمپ کا بیان ہوگیا بیکار

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ممکنہ امریکی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں، ترکی ایران سے آئندہ بھی تیل اور گیس کی خریداری جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر اردوان نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ترکی کو توانائی کے خام معدنی ذرائع کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ دیگر شعبوں میں اپنے اقتصادی روابط کو بھی مزید وسعت دے گا۔

انہوں نے کہا ان اقدامات کا مقصد ترک ایرانی تجارت کا موجودہ حجم7ارب 50کروڑ امریکی ڈالر سے بڑھا کر 30ارب ڈالر تک کرنا ہے۔ اردوان نے واضح کہا کہ ترکی اور ایران کا اشتراک عمل امریکی تادیبی اقدامات اور پابندیوں کے خطرات کے باوجود روکا نہیں جائے گا۔

واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جو ملک ایران کے ساتھ اقتصادی رابطوں کو ختم نہیں کرے گا اسے شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

Back to top button