بین الاقوامی

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، امریکا نے خلیج میں مزید فوج تعینات اور میزائل نصب کردئیے

سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا نے خلیج فارس مزید فوج تعینات کردی، خلیج فارس میں پیٹریاٹ میزائل، چار ریڈار سسٹم سمیت مزید دو سو فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔

امریکہ نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد دوسو فوجی اور پیٹریات میزائل خلیج میں بھیج دی ہیں، امریکی ڈیفنس سیکرٹری مارک ایسپر نے میڈیا بریفنگ میں کہاکہ امریکا اس ماہ کے حملوں کے بعد سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے پیٹریاٹ میزائلوں کے ساتھ 200 فوجی بھیج رہا ہے اور یہ فوجیں سعودیہ کے دفاع کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر نے سعودیہ سے آئل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگے ہیں۔

ایران کی جانب سے ان افواج کی خطے میں موجودگی پر شدید تنقید کی گئی ہے ایرانی صدر نے بیرونی افواج کو خطے سے دور رہنے کا کئی بار کہا ہے اور بیرونی افواج کو خطے میں بدامنی اور جنگ کی وجہ قراردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button