بین الاقوامی

امریکہ ایران ایک بار پھر آمنے سامنے، چین کو بھی دھمکی، ٹرمپ کے بیان نے ہل چل مچادی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے اور چین پر کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران کی خوںریزی کی خواہش کو پروان نہ چڑھائے جبکہ ایران پر مزید سخت پابندیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چین کےمستقبل کا انحصار ہانگ کانگ معاملے سے نمٹے کے طریقے پر ہے، چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملات پر کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا، چین نے وعدے وفا نہیں کیے، چین کا معاشی ماڈل مارکیٹ رکاوٹوں، کرنسی کی الٹ پلٹ اور ٹیکنالوجی کی چوری پر مبنی ہے جبکہ بیجنگ کےڈبلیو ٹی اومیں شامل ہونےسے امریکی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرحدیں محفوظ بنائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر آپ آزادی چاہتے ہیں تو اپنے ملک پر فخر کریں، اگر جمہوریت چاہتے ہیں تو سالمیت کو برقرار رکھے اور اگر امن چاہتے ہیں تو اپنی قوم سے محبت کریں۔

Related Articles

Back to top button