بین الاقوامی

چین کی امریکا طالبان مذاکرات کی حمایت، ٹرمپ دباؤ کا شکار

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ طالبان وفد نے بیجنگ میں چینی نمائندہ خصوصی ڈینگ ژی جون سے ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان سمجھوتہ افغان مسئلے کے پر امن حل کے لیے ایک اچھا فریم ورک ہے اور وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔

طالبان کے ایک وفد نے چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں امریکا کے ساتھ امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان طالبان کے مطابق چینی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان سمجھوتہ افغان مسئلے کے پر امن حل کے لیے ایک اچھا فریم ورک ہے اور وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔ طالبان وفد کی نمائندگی کرنے والے ملا برادر کا کہنا تھا کہ انہوں نے بات چیت کی اور ایک ’جامع معاہدے‘ تک پہنچ گئے۔

اس سے قبل طالبان کے امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے چند روز قبل افغانستان میں امن کے لیے صرف مذاکرات کو واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکی صدر مستقبل میں امن مذاکرات دوبارہ بحال کرنا چاہیں تو ان کے دروازے کھلے ہیں۔

Related Articles

Back to top button