بین الاقوامی

پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر حسین سلامی کا امریکہ کو دوٹوک جواب

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی نئی پابندیاں مسترد کردیں، جبکہ پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے ایران پر حملہ کیا اسے میدان جنگ بنا دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں امریکی ڈپریشن کی علامت ہیں، ایک ہی ادارے پر بار بار پابندیوں سے ظاہر ہے امریکی دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو خوراک، دواؤں تک رسائی سے محروم کرنا خطرناک اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے، امید ہے کوئی اسٹریٹیجک غلطی نہیں کرے گا۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے بھی ایران پر حملہ کیا اسے میدان جنگ بنا دیں گے، جو اپنے ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے آگے آجائے۔

 

Related Articles

Back to top button