بین الاقوامی

امریکی صدر کا بیٹا نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے۔

تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بیٹے کو مجرم قرار دیے جانے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں، عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہنٹر بائیڈن فیصلے کےخلاف اپیل کرے گا۔

Related Articles

Back to top button