بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کا نصیرت کیمپ میں اسکول پر حملہ، بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ میں واقع اسکول میں پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس سے 32 افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے اسکول پر حملہ کیا، فضائی حملے کے نتیجے میں عمارت میں پناہ لیے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسکول میں موجود حماس کے فائٹرز کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب غزہ سرکاری میڈیا کے ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وضاحت کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر حملوں کا جواز پیش کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں بنا رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا بتاناہےکہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button