بین الاقوامی

پانچویں شام سمٹ کا انقرہ میں انعقاد، شام میں امن قائم کرنے کے لیے بات چیت

انقرہ میں پانچویں شام سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سمٹ میں ترکی، ایران اور روس کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انقرہ میں شام مسئلے پر پانچویں سمٹ منعقد کی گئی۔ ایران، ترکی اور روسی رہنماؤں کی سمٹ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شام میں امن قائم کرنے اور جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لئے حل پر بات چیت کی گئی۔

شام میں نو سال سے جاری جنگ کے باعث ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ شام خانہ جنگی سے متاثرہ علاقے ادلب سےلاکھوں کی تعداد میں مہاجرین سرحد پار ترکی سمیت دنیا کے محتلف ممالک میں پناہ گزین ہیں، ترکی میں تاحال 3.6ملین شامی مہاجرین پناہ گزین ہیں۔

اس ملاقات میں مہاجرین کی شام میں دوبارہ آبادکاری کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Related Articles

Back to top button