بین الاقوامی

مشکل وقت سے نکالنے کیلئے ٹرمپ کی سعودی ولی عہد کو خاص پیشکش، شہزادہ کا حیران کن جواب سامنے آگیا

 امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مدد دینے کو تیار ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں کہا کہ مملکت اس طرح کی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپو نے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کر دیا ہے ۔

مزید پڑھئے:آئل ریفائنری پر نامعلوم مقام سے ڈرون حملے، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

یاد رہے گزشتہ روز سعودی عرب کے علاقے بقیق میں واقع معروف آئل ریفائنری پر نامعلوم مقام سے ڈرون حملے داغے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button