بین الاقوامی

حزب اللہ کا اسرائیلی ایئر کنٹرول بیس پر راکٹ حملہ

حزب اللہ نے اسرائیلی ملٹری بیس پر 40 راکٹ فائر کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ روز لبنان کے مشرقی علاقوں پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد دونوں طرف سے حملوں میں شدت آئی تھی۔

پیر کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے لبنان کے اندر گہرائی میں اہداف پر غیر معمولی حملے کے بعد حملوں کا تبادلہ ہوا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے متعدد لانچروں سے راکٹوں کے ایک بڑے سیلو کے ساتھ میرون ایئر کنٹرول بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کی جانب تقریباً 40 راکٹ داغے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button