بین الاقوامی

مودی کے کشمیر میں ظلم پر امریکی قانون ساز سامنے آگئے، ٹرمپ سے بڑا مطالبہ

بھارت کی جانب سے کشمیر کے الحاق کے یک طرفہ فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی قانون سازوں نے ٹرمپ حکومت پر زور دیا ہے کہ بھارت سے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دینے کا مطلبہ کیا جائے۔

ورجینینا کے سابق گورنر اور امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے تعلقاتَ خارجہ کے رکن، سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ’یہ حکومت کامعاملہ ہے اور حکومت کو اس میں دلچسپی دکھانی چاہیے‘۔

دوسری جانب ورجینیا سے سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ کے رکن کانگریس اور سوئٹزر کے سابق امریکی سفیر ڈان بیٗر کا کہنا تھا کہ ’جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے میں اس سے بہت مایوس ہوں اور جو کچھ بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے کیا میں اس سے سخت اختلاف کرتا ہوں۔

Related Articles

Back to top button