بین الاقوامی

دوران پرواز طیارے میں آگ لگ گئی

کینیڈین ایئر لائن کے طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس سے مسافر خوفزدہ ہو گئے، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا، اس دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

طیارے کے اڑان بھرتے ہی انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ انجن سے شعلے لپکتے دیکھ کر مسافر شدید خوفزدہ ہو گئے اور آگ لگنے کی فوٹیج کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔

پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ لگے انجن کے باوجود ایمرجنسی لینڈنگ کر کے طیارے کو بحفاظت واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا، اس دوران حکام نے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی اور ایمبولینس اور فائربریگیڈ سمیت ریسکیو عملہ طلب کر لیا تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

Related Articles

Back to top button