بین الاقوامی

برطانیہ میں غیر ملکی طلبا کو گریجویشن کے بعد دو سال تک قیام کی اجازت مل گئی

برطانیہ کی غیر ملکی طلبا کو ملازمت کرنے کی اجازت مل گئی غیر ملکی طلبہ کو گریجویشن مکمل کرنے کے بعد دو سال تک برطانیہ میں قیام کر سکیں گے۔

لندن برطانوی حکومت نےاسٹوڈنٹ ویزا رولز میں ترمیم کرتے ہوئے غیر ملکی طلبہ کو گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد دو سال تک برطانیہ میں قیام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس عرصہ کے دوران غیر ملکی طلبہ برطانیہ میں ملازمت تلاش کرسکیں گے یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم تریسامے نے انٹرنیشنل طالب علموں کے تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانیہ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور غیر ملکی طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد چار ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم نامہ جاری ہوا تھا۔

Related Articles

Back to top button